تیسرا بینظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ بحال کیاجائے،علی اکبر

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس اور بلخصوص باکسنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “سندھ باکسنگ کنوینشن”میں اولمپیئن،انٹرنیشنل،نیشنل باکسر ، ریفری ججز،آفیشلز،کوچزکی مکمل حمایت سے پاکستان باکسنگ کی سینئر بین الاقوامی شخصیت علی اکبر شاہ قادری،محمد اکرم خان،علی بخش بلوچ،غلام حسین پٹنی نے اسپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ آرگنائر کرنے اور کراچی میں تیسرے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔کنوینشن میں علی اکبر شاہ قادری اور محمد اکرم خان نے دعواء کیا ہے کہ وفاقی حکومت اور سندھ کی صوبائی حکومت دونوں ٹورنامنٹ ہمارے سپرد کردیں تو کم از کم 15 تا 25ممالک کی باکسنگ ٹیموں کو براعظم ایشیا،افریقا،یورپ سے پاکستان میں بلاکر ماضی کی طرح حیران کردینگے۔یاد رہے کہ 2010میں آرگنائزنگ سیکریٹری محمد اکرم خان نے پہلے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کراچی میں انڈیا سمیت 25سے زائد ممالک کی شرکت کو یقینی بنادیا تھا جبکہ 2011میں دوسرے ایڈیشن اسلام آباد میں بھی یہی صورتحال تھی۔