پہلی بار پتا چلا پرفارم کرنا اتنا بڑا گناہ ہے،مراد سعید

142

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ مجھے پہلی دفعہ پتا چلا کہ کارکردگی دکھانا کتنا بڑا گناہ ہے،میڈیا میں ان کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کے بجائے ان کے بارے میں غلیظ گفتگو کی جاتی ہے، سیاستدانوں نے پارلیمنٹ کو جاگیر بنا رکھا ہے، ان کی کرپشن بے نقاب کرنے کی جرأت کریں تویہ غلیظ مہم چلاتے ہیں ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ غلیظ گفتگو پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)میں شکایت کرنا میرا قانونی حق ہے۔