اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا ۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود, دوبء میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور ڈائریکٹر پویلین رضوان طارق نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیاڈائریکٹر پویلین نے وزیر خارجہ کو پاکستانی پویلین کے ڈیزائن اور خدوخال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔
پویلین کو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور سیاحت سمیت سات مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اب تک دس لاکھ کے قریب لوگ ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کر چکے ہیں ۔ پاکستان پویلین،اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث، دبء ایکسپو 2020 میں پہلے پانچ پویلینز میں شامل ہے جسے پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے پویلین کے ڈیزائن اور خوبصورتی کو سراہا اور منتظمین کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔