تحصیل میئر ایبٹ آباد: امیدوار جماعت اسلامی کے کاغذات نامزدگی جمع

414

ایبٹ آباد(اے پی پی)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے تحصیل میئر ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ۔بدھ کوتحصیل میئر کے امیدوار نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات جمع کرائے۔اس موقع پرتحصیل میئر ایبٹ آباد کے امیدوار عبدالرزاق عباسی نے کہا کہ تحصیل ایبٹ آباد ملک بھر میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز لیکن بدقسمتی سے گوںنا گوں مسائل سے دوچار ہے،ووٹ کی پرچی آپ کے مستقبل کے رخ کا تعین کرتی ہے۔