کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ناردرن بائی پاس کے قریب گوٹھوں کو ریگولرایزڈ کرنے سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت کاکہناتھا کہ ناردرن بائی پاس پر گوٹھ کہاں سے آگئے؟بتائیں یہ گوٹھ کب بنایا گیا؟ وکیل کاکہنا تھا کہ1971 میں گوٹھ بنایا گیا، سند موجود ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ گوٹھ آباد قانون نئے گوٹھ کو بنانے کے لیے ہرگز نہیںتھا۔