وزیراعظم پی ایس ایل 7کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھیں گے

245

لاہور(نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل 7کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان خصوصی کی آمد کی تیاریاں شروع کردیں۔وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل 7کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجا نے وزیراعظم کو فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس سے رابطے میں ہیں اوروہاں سے مثبت اشارے ملنے کے بعد وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے1992میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔پی ایس ایل7کا فائنل 27فروری کوکھیلا جائے گا۔