کوئٹہ :بلوچستان کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کی افیون برآمد کرلی

102

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)بلوچستان کسٹمز نے ساحلی علاقے جیونی میںکارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی افیون برآمد کرلی۔کسٹم حکام کے مطابق کسٹمز کلکٹریٹ گوادر کے عملے نے جیونی کے علاقے گنز میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 255 کلوگرام افیون برآمد کرلی۔