لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر کام ایک نئی بربادی کا پیغام ہے، تیل کی قیمت میں 12 روپے لیٹر اضافہ عوام کوکچل دینے کے مترادف ہے،یہ تبدیلی ملک کا مزید کیا حشر کرے گی، لمحہ فکریہ ہے۔
بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ اس حکومت کا ہر کام ایک نئی بربادی کا پیغام ہے، تیل کی قیمت میں 12 روپے لیٹر اضافہ عوام کوکچل دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا حامی ہر شخص اپنے گریبان میں جھانکے کہ ا±س نے پاکستان کو کن ظالموں کے حوالے کر رکھا ہے، یہ تبدیلی ملک کا مزید کیا حشر کرے گی، لمحہ فکریہ ہے۔