چین نے افغان اثاثے امریکیوں میں تقسیم کرنے کو ”ڈاکا“ قرار دے دیا

140

بیجنگ: چین نے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو نائن الیون متاثرین میں تقسیم کرنے کے فیصلے کو ”ڈالا“ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اقدام شرمناک اور اخلاقی گراوٹ ظاہر کرتا ہے۔

چین نے کہا کہ امریکا افغانستان کے تمام اثاثے جلد از جلد بحال کرے، امریکا، عراق، لیبیا اور دیگر ممالک کے عوام کا بھی ازالہ کرے جن کا امریکی فوجی کارروائیوں میں جانی نقصان ہوا۔

خیال رہے کہ امریکا نے افغان منجمد اثاثوں میں سے 7 بلین ڈالرز ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 7 بلین ڈالرز میں سے 3.5 افغانستان میں انسانی امداد اور 3.5 بلین ڈالرز نائن الیون متاثرین کو دی جائے گی۔

طالبان نے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے افغانستان کے عوام کے اثاثوں پر ”ڈاکا“ قرار دیا ہے۔

پاکستان نے بھی جو بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغانستان کے تمام اثاثے فوری طور ہر بحال کیے جائیں۔