لاہور(جسارت نیوز)کراچی کنگز پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کے ایک سیزن میں مسلسل 7میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔پیر کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیر مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دی، یہ ہار کنگز کی پی ایس ایل کے رواں سیزن میں مسلسل ساتویں شکست ہے۔اس سے قبل 2018 کے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز مسلسل 6میچز میں ناکام ہوئی تھی۔واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم رواں پی ایس ایل کے ناک آئوٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔