بھنڈ برادری اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،دھرنا ختم

306

نوابشاہ( رپورٹ کاشف رضا) زرداری برادری کے ظلم کا شکار بھنڈ برادری اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،دھرنا ختم کردیاگیا شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ محسن زرداری ،عابد زرداری سمیت 17 ملزمان کے خلاف FIR درج کی گئی ہے جن میں 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،دیگر ملزمان کو ایک ہفتہ میں گرفتار کیا جائے گا۔زمین سے قبضہ ختم کروادیا گیا۔ زمین بھنڈ برادری کے حوالے کردی گئی، نواب ولی محمد واقعہ میں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی جانب سے رپورٹ آئی جی سندھ کو بھیج دی گئی ۔رپورٹ میں زرداری برادری کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ شہید بینظیر آباد میں بھنڈ زرداری برادری کے درمیان جھگڑے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر حمید اللہ کھوسو کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مقدمہ تھانہ مرزاپور پے انسداد دہشتگردی کی دفعات کہ تحت 23 سے زائد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ فائرنگ میں ملوث تین نامزد ملزمان کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان میں شامل منظور ولد علی خان زرداری، برکت علی ولد نخت علی زرداری ،امید علی ولد میر حسن زرداری کو گرفتار کر لیا گیا ہے،دیگر ملزمان کے گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں جن کے خلاف چھاپے جاری ہیں جنہیں جلد گرفتار کیا جائیگا، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد امیر سعود مگسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے سر کا تاج ہیں اور ہم شہید کے ورثاء کے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ رابطے اور مکمل تعاون میں ہیں۔