پرویز الٰہی کی اولاد گھر آنے والے مہمانوں کو تماشاکہہ رہی ہے،قمر کائرہ

112

اسلام آباد ( آن لائن ) اپوزیشن رہنماؤں کی چودھری برادران سیملاقات پر مسلم ق کے رہنما مونس الٰہی کے بیان پر لیگی رہنما احسن اقبال اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے سخت ردعمل دیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی ساتھ دے نہ دے، وزیراعظم کو گھر بھیجیں گے، حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے اپوزیشن ہی کافی ہے۔ ق لیگ نے ساتھ نہ دیا تو عوامی غضب کے لیے تیار رہے۔ جب کہ پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن سیاسی طریقے سے مخالفت نہ کرے تو کیا سازشیں کرے۔ اگر یہ سب تماشا ہے تو پرویز الٰہی کو سوچنا چاہیے۔پرویز الٰہی کو سوچنا چاہیے کہ ان کی اولاد ان کے گھر آنے والے مہمانوں کو تماشا کہہ رہی ہے،پرویز الٰہی کو پھر چاہیے کہ یہ تماشا بند کر دیں۔