حکومت ٹیلی فون کالز کی بنیاد پر کھڑی ہے‘ شاہد خاقان

154

اسلام آباد(آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ٹیلی فون کالز کی بنیاد پر کھڑی ہے، اتحادیوں نے کہہ دیا وہ ریاست کیساتھ اور ریاست حکومت کیساتھ کھڑی ہے، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس نے اکثریت نہ ہونے کے باجود یہ حال کر دیا تو 2 تہائی اکثریت ملے گی تو کیا کرے گا، مہنگے ترین پلانٹ چلاتے ہیں سستے نہیں چلتے، ملک میں روز بروز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے ٹی وی کیمرے لگائیں اور احتساب کا عمل عوام کو دکھائیں۔