کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ کوئٹہ کے ہڑتالوں کی وجہ سے کوئٹہ کے اعلیٰ سرکاری تعلیمی ادارے، اسپتال اور دفاتر بند، حکومت واپوزیشن خاموش، غریب عوام پر علاج وتعلیم کے دروازے بند کر دیے گیے ہیں ہم ان مظالم کے خلاف بیس فروری کو بھر پوراحتجاج کریں گے کوئٹہ کے شہری، جائز حقوق کے حصول، دیرینہ سلگتے مسائل کے حل اور حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدارنے کیلئے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کریں۔
ان خیالات کاا ظہارانہوں نے کوئٹہ حق دودھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستا ن مولانا عبدالکبیر شاکر ،نائب امیر صوبہ ڈاکٹرعطاءالرحما ن ،پروفیسر سلطان محمد کاکڑ، ڈاکٹرنعمت اللہ ودیگر نے خطاب کیا اجتماع ارکان میں اب تک کی تیاریاں کا جائزہ لیا گیا اور دھرنے کی تیاریوں ،رابطہ عوام ،تشہیر ودیگر اہم ضروری کاموں کیلئے منصوبہ بندی اور تقسیم کار کیا گیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سول وبی ایم سی اسپتالوں میں ہڑتالوں کی وجہ سے قیمتی مشینیں خراب، ڈاکٹرزڈیوٹی دینے نہیں سازش کے تحت نجی ہسپتالوں کوکامیاب، غریب مجبور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہاہے۔ ہم سرکاری ہسپتالوں کوپراویٹائزنہیں ہونے دیں گے سول وبی ایم سی سمیت دیگر سرکاری صحت وتعلیم کے اداروں کو ہر صورت دیانت داری سے چلانا بلوچستان کے لاکھوں عوام کا بنیادی حق ہے۔ کوئٹہ وبلوچستان میں عوام کی جا ن ومال محفوظ نہیں۔ پینے کے صاف پانی کی قلت، شہر ٹینکرمافیا کے حوالے، مفت علاج مفت تعلیم ختم کیے جارہے ہیں۔
مہنگائی وغربت سے عوام کا جینا حرام کر دیاہے رہی سہی کسرحکمرانوں کی بدعنوانی،بے حسی وغفلت نے پوری کر دیا ہم ان مظالم ناانصافیوں کے خلاف اورحقوق کے حصول کیلئے بیس فرور ی کو حق دو کوئٹہ دھرنا دیں گے عوام الناس اس جدوجہدمیں ساتھ دیں تاکہ عوامی مسائل حل اورعوام کو حقوق مل جائیں