لاہور: مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان جانا اب وقت اور قوم کی ضرورت بن چکا ہے۔عمران خان اگر ایک سال اور مسلط رہا تو پاکستان سچ میں دیوالیہ ہوجائے گا۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ چار سال سے تبدیلی کے جھوٹے خواب دیکھاکر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔تحریک انصاف اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ دنیا کو بھی معلوم ہوگیا ہے کہ عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ کی نہیں ہے۔ تقریریں اور سیاسی نعروں سے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا۔ لیڈر وہی ہوتا ہے جو عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے۔ عمران خان ووٹ نہیں بوٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاپلوس اور خوشامدی وزراءکو تعریفی سرٹیفکیٹ دے کر عوام کو بتایا گیا ہے کہ میرے وزراءبہت اچھا کام کررہے ہیں۔اگر وہ اچھا کام کررہے ہیں تو پاکستان میں مہنگائی اور غربت کیوں بڑھ رہی ہے۔مراد سعید اور شیخ رشید کی ملک و قوم کےلئے کیا خدمات ہیں جو سرٹیفکیٹ وصول کررہے ہیں۔ یہ ٹولہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری مسلط کرنے کا ذمہ دار ہے۔ انکو سرٹیفکیٹ ملنے کی بجائے کوڑے لگنے چاہیے۔ جہنوں نے چند سالوں میں میاں نوازشریف اور انکی ٹیم کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔