اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ،ملاقات میں قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،مزید برآں خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ اضلاع کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا کر انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔وزیرِ اعظم نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کر کے KP کے انضمام شدہ اضلاع کی ترقی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔