سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس سے بچنے کے لیے کینال میں چھلانگ لگانے والے نوجوان جاں بحق، لواحقین کے مطابق حنیف مہر نامی نوجوان کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ ملٹری روڈ پر کھیر تھر کینال میں نوجوان نے چھلانگ لگائی،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بعض نوجوان کینال کے کنارے پر تاش کھیل رہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر نوجوان نے کینال میں چھلانگ لگا دی۔