سراج الحق ، امیر العظیم و دیگر قائدین کا زبیر احمد گوندل سے اظہار تعزیت

502

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں جماعت
اسلامی کے نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم،میاں محمد اسلم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، نائب قیمین اظہر اقبال حسن، وقاص جعفری، محمد اصغر، بختیار معانی، حافظ ساجد انور و دیگر قائدین نے بھی زبیر احمد گوندل کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔