ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی آج پاکستان پہنچیں گے

563

اسلام آباد (آن لائن) ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی دعوت پر آج پاکستان پہنچیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نور خان ائربیس راولپنڈی پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔ ایرانی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران صدر، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ساتھ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلے پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔