اسد عمر کی نوابشاہ کے نواح میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد کے بہیمانہ قتل کی مزمت 

176
پاکستان میں خواتین کو تعلیم کے حوالے سے خصوصی مسائل کا سامنا ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نوابشاہ کے نواح میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد کے بہیمانہ قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بربریت کی داستانیں زرداری کی راج کی پہچان بن چکی ہیں، زرداری کے حواری مسلسل ریاستی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں تک کراچی میں آگ و خون کا بازار گرم رکھا گیا،غنڈہ گردی کے راج پر سندھ حکومت خاموش تماشائی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرمناک خدمت بجا لا رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان میں پارلیمان کا متفقہ فیصلہ ہے اس حوالے سے مسلح جتھوں کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ عوام کا تحفظ یقینی بنائیں