پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتا لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہو گئی ہے، شاہد آفریدی

220

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7میں گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہا تھا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتا لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہو گئی ہے۔،انہوں نے کہا کہ بیک انجری بہت پرانی ہے جس کے سبب میری گردن، کمر اور پاوں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں۔

آل راﺅنڈر کا کہنا ہے کہ برداشت کی ہمت ختم ہوگئی ہے مجھ میں، ندیم عمر کا شکریہ اور ان سے معذرت بھی کی ہے کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل رہا۔بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ مداحوں کی وجہ سے کھیلنا چاہ رہا تھا، دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں ایکشن میں آسکوں۔