آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

317

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ایک بار پھر ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آصف علی زرداری کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سابق صدر کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ اپستال میں ضروری ٹیسٹ اور چیک اپ کیے جائیں گے، اسپتال میں روٹین کا چیک اپ ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد ان کے ذاتی معالج لاہور پہنچ گئے تھے۔ طبیعت ناسازی کے باعث سابق صدر کی اس روز کی تمام مصروفیات منسوخ کر دی گئی تھیں۔

آج آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ۔ سراج الحق نے ان کی طبیعت کے حوالے سے دریافت کیا۔ دونوں میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرداری کو 5 رکنی وفد کے ساتھ آج جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچنا ہے جہاں وہ امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کریں گے۔