لاہور: شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراح الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، سراج الحق نے سابق صدر سے خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آج شام ملاقات پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کی قیادت میں پاکستانی پیپلز پارٹی کا 5 رکنی وفد آج شام جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بات ہوگی۔