گوجرانوالہ ،ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

420
گوجرانوالہ ،ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

 گوجرانوالہ: ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے ڈانٹنے پر 23 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ ہفتے کو ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ کے محلہ اشرف ٹان میں 23 سالہ آصف نے والد کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے منع کرنے پر زہر کی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان کا والد مصطفی پولیس کانسٹیبل ہے، اور اس نے اپنے بیٹے کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ڈانٹا تھا، 23 سالہ آصف نے دل برداشتہ ہوکر زہر کی گولیاں کھا لیں، اسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا، جہاں دوران علاج دم توڑ گیا۔