سکھر،پولیس کا کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،کمین گاہیں نذر آتش

222

سکھر(رپورٹ :۔آصف خان ) سکھر پولیس نے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی قیادت میں دریائے سندھ کے کنارے کچے میں منظم ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے متعدد کمین گاہیں نذرآتش کردی گئیں جبکہ مختلف مقامات پر پکٹس قائم اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے، دوران آپریشن ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں نذر آتش اور ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہیں مسمار کردیں گئیں، ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے ڈاکوؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ ڈاکو خود کو سرینڈر کریں بصورت دیگر ان کے خلاف زمین تنگ کردی جائے گی، اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن مغویوں کی باحفاظت بازیابی اور علاقے میں امن و امان کی فضا جو مستحکم رکھنے کیلیے کیا جا رہا ہے جو علاقے میں امن و استحکام قائم رہے۔دوسری جانب سکھر کے علاقے نیو پنڈ سے لاپتا بچی کی لاش گھر کے قریب پانی کے تالاب سے مل گئی،پولیس کیمطابق تین سالہ بچی ایک ہفتہ سے لاپتا تھی،والدین کی رپورٹ پر بچی کی تلاش جاری تھی،ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی گھر سے کھیلتی ہوئی نکلی گھر کے عقب مین پانی کے تالاب میں ڈوب گئی,، :لاش ایک ہفتے قبل پرانی معلوم ہوتی ہے،والدین کی مرضی سے بچی کو پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا ، پوسٹ مارٹم کے بعد علم ہوسکے گا،بچی ڈوب کے جاں بحق ہوئی یا کچھ اور معاملہ ہے ۔ بہن کے قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد، سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے ملزم غلام مصطفیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا، ملزم کی درخواست پر جسٹس ذوالفقار علی سانگی کی سماعت ، ملزم نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی، ملزم غلام مصطفیٰ کی ماتحت عدالت نے بھی درخواست مسترد کی تھی، اس پر اپنی بہن آمنہ کے قتل کا مقدمہ درج ہے سال 2009ء میں گھوٹکی میں قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔