ٹول ٹیکس دگناہوا، مراد سعید پہلے نمبر پر کیسے ؟ اویس قادر

307

کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے وفاقی وزرا کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ٹول ٹیکس دگنا ہونے کہ باوجود مراد سعید پہلے نمبر پر کیسے آگئے، عمران خان نے وزرا کو ناکام وزارت چلانے پرتعریفی سرٹیفکیٹس دیے۔ اپنے ایک بیان میں اویس قادر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے ریلوے تباہ کیا تھا، کیا اس کو ریلوے کو تباہ کرنے پر ایوارڈ ملا اویس قادرشاہ کا وفاقی وزیر ہوا بازی کے دور میں پاکستانی پائلٹس پر برطانیہ میں بندش لگی کیا اس کو اس کا تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا، عمران خان نے شوکت ترین کو مہنگائی 21فی صد پہنچانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دے دیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جن کو یہ تعریفی سرٹیفکیٹس دیے کیایہ تمام تعریفی سرٹی فکیٹ کے حقدار ہیں۔