حکومتی بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ مسترد کردی

117

لاہور(نمائندہ جسارت) حکومتی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل قرار دے کر مسترد کردیا۔میڈیکل بورڈ کا مؤقف ہے کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہیں، ڈاکٹرفیاض شاول نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے، کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں۔ میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو نواز شریف کی رپورٹس پر تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے پہلے بھی نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قرار دی تھیں۔