اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو ان کے لوگ کم نکلیں گے، اپوزیشن کے پاس کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ بھارت میں اسلام جاگ گیا اور اپوزیشن اسلام آباد فتح کرنے آرہی ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ نوازشریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ابھی تک حل نہیں نکلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنے مسائل حل کرسکتے ہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چودھری شجاعت کو جانتا ہوں وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو لانگ مارچ اورعدم اعتماد کے لیے لوگ نہیں ملیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ملاقاتیں کرتی رہتی ہے، ان کی خیر ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اسلام آباد میں ایم کیوایم کا دفتر ہے تو صبح کھول دوں گا۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 50 دنوں بعد مزید مضبوط ہوکر نکلیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تحریک عدم اعتماد میں 12 سے 13 لوگ کم نکلیں گے