نواب شاہ :صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔خواتین کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ھوگی یہ بات انہوں نے نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں پروین بلوچ تشدد و ہراسگی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہی صوبای وزیر شہلا رضا نے اس معاملے کی تحقیقات کیلیے ڈپٹی ڈاریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ نسیم حسن مستوی اورڈپٹی ڈاریکٹر وویمن کمپلینٹ سیل شہد بینظیرآباد زیب النسا اورسندھ کمیشن آف وویمن اسٹیٹس کی رکن قمرالنسا دھامرہ کو تحقیقات کیساتھ ساتھ پروین بلوچ کو انصاف فراہم کرانے میں ہر ممکن مدد فراہم کرانے کی ہدایت کی ۔
اس ضمن میں ڈپٹی ڈاریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ نسیم حسن مستوی اورڈپٹی ڈاریکٹر وویمن کمپلینٹ سیل شہد بینظیرآباد زیب النسا اورسندھ کمیشن آف وویمن اسٹیٹس کی رکن قمرالنسا دھامرہ نے متاثرہ خاتون پروین بلوچ ۔واس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی پرفیسر گلشن میمن ۔ایس ایس پی شہید بینظیرآباد امیر سعود مگسی کے علاوہ کیس سے متعلقہ افراد سے ملاقاتیں کیں ۔وویمن ڈویلپمنٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے مجموعی صورتحال اور بیانات پر مشتمل رپورٹ صوبای وزیر کو ارسال کردی ہے دوسری جانب محکمہ بہبود نسواں کی صوبای وزیر کے حکم پر محکمہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پروین بلوچ کو ہرممکن قانونی مدد فراہم کرنے یقین دہانی بھی کرائی ہے