چیف آف دی آرمی اسٹاف ہاکی چمپئنزکی تیاریاں عروج پر

141

لاہور (نمائندہ خصوصی)چیف آف دی آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئنز لیگ مارچ کے پہلے ہفتے میں کرائی جائے گی، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جمعرات کے روز ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی زیرصدارت ہاکی چیمپئنز لیگ کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیاگیا جس میں آرمی افسران ،چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم اولمپئن منظور جونیئر، ٹیم مینجر خواجہ جنید ،اولمپئن توقیر ڈار، رانا ظہیر، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر،اسپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی اورڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین شریک تھے، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف دی آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئنز لیگ میں ملک بھر سے ہاکی ٹیمیں حصہ لیں گی، ہاکی چیمپئنز لیگ ہارس اینڈ کیٹل شو کے سلسلہ میں منعقد کی جارہی ہے جس سے ہاکی کوفروغ ملے گا، چیف آف دی آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئنز لیگ کے لئے بہترین انتظامات کریں گے جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ہاکی کو فروغ ملے گا، ہاکی چیمپئنز لیگ میں اچھے مقابلے ہوں گے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔