پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ کا واقعہ قابل مذمت ہے ،مرزا نعمان بیگ

142

شہدادپور(نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے نومنتخب ناظم مرزا نعمان بیگ نے کہا ہے کہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ میں طالبہ کو ہراساں کرنے کی مذمت اور غیرجانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔مرزا نعمان بیگ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے جہاں ایک بڑی تعداد میں طالبات کی تعلیم متاثر ہورہی ہے وہیں ملک بھر میں صوبہ سندھ کا تشخص متاثر ہورہا ہے۔اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات چند دن میڈیا میں رہنے کے بعد فائلوں کی نظر ہوگئے۔مرزا نعمان بیگ نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات جہاں تعلیمی اداروں میں طالبات کی حاضری متاثر ہورہی ہے وہیں والدین بھی ذہنی طور پر بے چینی کا شکار ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ سندھ ہر محاذ پر ایسے درندوں کے خلاف آواز بلند کرے گی۔مرزا نعمان بیگ نے مطالبہ کیا کہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں ہونے والے واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔