لاڑکانہ :پولیس افسران و جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

127

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے بہترین کارکردگی اور اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے پر لاڑکانہ رینج کے 85 پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے، ڈی آئی جی آفس میں منعقد کی گئی تقریب میں انسپکٹر میران خان درانی، اختر ابڑو، اسد اللہ شیخ، شیر افسر پٹھان، عبدالوحید ابڑو، مہتاب کھاوڑ، بشیر احمد مگسی، محمد ایاز کھیڑو، غلام قادر جتوئی، محمد الیاس، عبدالرحمن بھٹو، سب انسپیکٹر اختر ابڑو، مختیار احمد مگسی، ذاکر حسین سانڈانو، نیر احمد سمون، ہیڈ کلرک عبدالغفور شیخ، اے ایس آئی صادق علی میرانی، غلام بشیر میرانی، عبدالشکور لاکھو، عاشق علی لاشاری، سفیر احمد مرکھنڈ، ملک غلام عباس اعوان، ایاز احمد لاڑک، ضمیر حسین گوپانگ، کانسٹیبل سہیل احمد، عبدالوہاب بروہی، محرم علی چاچڑ اور دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے کہا کہ ضلع کشمور میں انعام یافتہ ڈاکو ٹکر سبزوئی کی ساتھیوں کی ہلاکت، کشمور میں وجے کمار سے ڈکیتی کی واردات میں سونا اور نقدی برآمدگی، ضلع شکارپور میں انعام یافتہ ڈاکو خیرالدین تیغانی، ڈاکو صدام اور غوثو جتوئی کی پولیس مقابلے میں ہلاکت، پولیس ہیڈ کوارٹر میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والی خاتون کے مقدمے، ضلع قمبر میں 7 سالہ بچہ نوید بروہی کے اندھا قتل مقدمات کی تفتیش اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔