نمبر ملنے پر بہت خوش ہوں، آج میرا لکی نمبر ملا ہے،شیخ رشید احمد

221
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیلئے تحریک اطمینان ہوگی، شیخ رشید 

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزارتوں کی کارکردگی سامنے آنے کے بعد اپنا لکی نمبر بتا دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 9 نمبر میرا لکی نمبر ہے، گاڑی کا نمبر بھی 9 ہی لیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 9 نمبر ملنے پر بہت خوش ہوں، نواں نمبر انتہائی اہم ہے، آج میرا لکی نمبر ملا ہے، سوشل میڈیا نہیں دیکھتا لیکن بہت خوش ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیر مواصلات مراد سعید کو ان کی پرفارمنس پر مبارکباد دیتا ہوں، مراد سعید کی سب وزرا میں چھوٹی عمر ہے، مراد سعید کی چھوٹی عمر میں سب سے اچھی پرفارمنس ہے۔

گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعوی کیا کہ اپوزیشن جماعتیں 23 مارچ کو دارالحکومت اسلام آباد نہیں آئیں گی، آج وہاں عدم اعتماد کے لیے جا رہے ہیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ کی جماعت کہتے تھے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے لیے جزا اور سزا کی پالیسی کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔بہترین کارکردگی میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سب ورزا کو پیچھے چھوڑ دیا۔وزیراعظم نے وزارت مواصلات کی عمدہ کارکردگی پر مراد سعید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سزا اور جزا کے بغیر دنیا کا کوئی بھی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا، وزارتوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔