حکومت اشیائے ضرورت پر سے جی ایس ٹی واپس لے،چوہدری شجاعت

219
حکومت اشیائے ضرورت پر سے جی ایس ٹی واپس لے،چوہدری شجاعت

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سے اشیائے ضرورت پر سے جی ایس ٹی واپس لے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت دالوں، بچوں کے دودھ، ادویات اور ضروری اشیا پر عائد جی ایس ٹی واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کے استعمال میں آنے والی چیزوں کے بارے میں بھی سوچے، بزنس مین اور دکاندار اپنی اشیا کی قیمتیں جی ایس ٹی کے کھاتے میں ڈال کر سرخرو ہو جاتے ہیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ تمام پارٹی لیڈران مل کر عوام کی فلاح کے لیے منصوبے بنائیں، تنخواہ دار طبقہ خود اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتا، ایسے طبقے کا خیال حکومت کو رکھنا ہو گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو غریبوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں، سیاسی جماعتوں کی پالیسیاں عوام پر اثر انداز ہوتی ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیا سی جماعتیں عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے عملی منصوبے بنائیں، تمام پارٹی لیڈرز عوام کی فلاح کے لیے منصوبے بنائیں۔