نارووال کی عوام نے جتنی مجھے عزت دی ہے میں ان کامشکور ہوں، شفقت محمود

319
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ملاوٹ شدہ ہزاروں لیٹر دودھ تلف کردیا

نارووال: وفاقی وزیرتعلیم و صدر پی ٹی آئی شفقت محمود کادورہ نارووال,صوبائی وزیراوقاف ومذہبی امورپیرسعیدالحسن شاہ اورراہنماخواتین پی ٹی آئی مسرت جاویدچیمہ بھی انکے ہمراہ تھیں,حافظ ذوالفقار مہیس,کرنل (ر)جاوید صفدر کاہلوں اور دیگرپارٹی کےراہنماوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نےان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پارٹی ورکرزکنونشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نارووال کے عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس جوش اور ولولے سے میرااستقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا ادنیٰ ساکارکن ہوں لیکن پھر بھی نارووال کی عوام نے جتنی مجھے عزت دی ہے میں ان کامشکور ہوں,انہوں نے کہا کہ اتنے تھوڑے عرصے میں اتنا بڑا پنڈال لگانا بہت تسلی بخش ہے,میں تو ہمیشہ یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور آج نارووال کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عمران خان کے ساتھ ہیں اورعوام نے چوروں کو چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کا فائدہ دیکھنا ہے قوم کا فائدہ ان چوروں کو واپس لانے میں نہیں لیکن ہمارا ایک بڑا مقصدعوام کو ریلیف فراہم کرناہے,انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پاکستانیوں کے لیے بہتر کرنا ہے اور یہ کہ ہم نے اپنے بچوں کو کس طرح کا پاکستان دے کر جانا ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم نے کہاکہ وہ شخص پاکستان کے مستقبل کی کیا ضمانت دے سکتا ہے جسکی ساری جمع پونجھی باہر محفوظ ہو۔اورجس نےچالیس سال حکومت کی لیکن اگر صحت کاتھوڑا سا بھی مسئلہ ہو جائے تو یہ باہرچلا جاتا ہے,کیاملک میں ان کاعلاج ممکن نہیں۔وفاقی وزیرتعلم نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت نے صحت کارڈ کا اجراءکیا جس سےعوام بڑے بڑے ہسپتالوں میں 10 لاکھ تک فری علاج کرواسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ اسلامی فلاحی ریاست کا اقدام ہے جس سے حکومت لوگوں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے,کینسر کا ہسپتال ایسے نہیں بن جاتا عمران خان نے بنایا,وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنی بھی کنٹری بیوشن بہت ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے منشی کے اکانٹ سے 500 کروڑ روپے نکلا ہے ان کا مقصد پاکستان کو بہتر بنانا اور اسکی خدمت نہیں بلکہ خود کو بہتر کرنا ہےان کا سب کچھ باہر ہے یہ پاکستان کو صرف لوٹنے کے لیے آتے ہیں۔انہوں نے کارکنان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مضبوط کھڑے رہیں اور ہماری قیادت بھی آپ کے ساتھ مضبوط ہے اللہ تعالٰی نے عمران خان کو سب کچھ دیا ہے,کونسی ایسی چیز ہے جو ان کے پاس نہیں ہے لیکن وہ صرف عوام کی خدمت اور پاکستان کی فلاح کے لیے سیاست میں آئے ہیں اللہ ان کو توفیق دے کہ وہ محنت، لگن اور خلوص نیت سے عوام کی اور پاکستان کی خدمت کرتے رہیںلہذا میری آپ سے درخواست ہے کہ مل کر اتحاد کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں۔

ورکرزکنونشن سے صوبائی وزیراوقاف پنجاب پیرسیدالحسن شاہ اور صوبائی راہنماخواتین مسرت جاوید چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خاں کی حکومت عام آدمی کے معیارزندگی کوبہتربنانے اورعوام کوزیادہ سے ریلیف کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہماری پارٹی مضبوط ہے اور آئندہ الیکشن میں ہماری حکومت کلین سویپ کرے گی۔ورکرزکنونشن سےپارٹی راہنماسابق ضلع ناظم کرنل (ر) جاویدصفدرکاہلوں,حافظ ذوالفقارمہیس,چوہدری عارف خاں,قاسم جلالی ودیگرراہنماوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے قائدین کی آمد پران کاشکریہ ادا کیااورانہیں مستقبل میں نارووال سے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کایقین دلایا۔