ایس ایس پی لاڑکانہ کا شہری مسائل کے حل کیلیے افسران کوحکم نامہ

178

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ نے ضلع کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران پیر سے جمع تک دو بجے سے شام پانچ بجے تک اپے دفتر میں پابندی سے بیٹھ کر عوام کے مسائل سنیں اور شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ایسی رپورٹ ایس ایس پی آفس لاڑکانہ میں جمع کروائی جائے۔ اس موقع پر ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کا کہنا تھا کہ عوام میں پولیس کے مورال کو مزید بلند رکھنے اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لیے تمام پولیس افسران کو سختی سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کے مسائل بروقت حل کیے جاسکیں۔