راولپنڈی، جعلی ڈگری کیس، 85 پولیس اہلکار بری

323

راولپنڈی: راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران 85 پولیس اہلکاروں کو بری کر دیا۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے 2012 میں مقدمات درج کئے تھے۔پولیس اہلکاروں کے خلاف بھرتی کے لیے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا الزام تھا۔ پولیس کانسٹیبلز نے عدالت میں کیس کے خلاف بریت کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ اسپیشل جج اینٹی کرپشن محمد مسرور زمان نے سنایا ہے۔