وزیراعظم نے فیصل آباد ڈویژن کے 32لاکھ خاندانوں صحت انصاف کارڈ کا اجراءکر دیا، فرخ حبیب

241
اپوزیشن رہنماﺅں کا جیل جانے کا وقت آگیا ہے ،فرخ حبیب

فیصل آباد: اطلاعات و نشریات کے وزیرمملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد ڈویژن کے 32لاکھ خاندانوں صحت انصاف کارڈ کا اجراءکر دیا ہے۔

اب تک 20لاکھ افراد صحت انصاف کارڈ سے علاج کراچکے ہیں۔اس کے 46ارب کے کلیمز ادا ہوچکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب،کے پی کے،اسلام آباد، آزاد کشمیر،جی بی اور تھرپارکر کے ہر خاندان کو لاکھ پتی بنادیا ہے۔ ماضی میں حکمرانوں کے پیٹ میں درد ہوتا تو وہ امریکہ،لندن علاج کے لئے جاتے تھے۔عمران خان کا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے۔

فیصل آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کے اجراءکی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے عمران خان کے دل میں خاص احساس پیدا کیا، پاکستان کو پہلا ورلڈ کرکٹ چمیئن بنایا،والدہ کو کینسر ہوا تو شوکت خانم ہسپتال بنایا،خیبر پختونخواہ سے صحت انصاف کارڈ کا آغاز ہوا،جب عمران خان وزیراعظم بنے تو اس کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں،یہ پہلے وزیراعظم ہیں جو عوام کے لئے سوچ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کے چار بڑے اقدامات کو عالمی سطح پرسراہا جارہی ہے ان میں بلین ٹری پروگرام،260 ارب کا احساس پروگرام، کوویڈ 19کے اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور صحت انصاف کارڈ پروگرام شامل ہے۔عالمی جریدہ دی اکانومسٹ نے بھی پاکستان کی کوویڈ 19سے نمٹنے کے لئے اقدامات کو سراہا ہے۔ دنیا میں 3400پروگراموں میں احساس پروگرام چوتھے نمبر پر آیا ہے۔اُنہوںنے کہا کہ وہ لوگ جو کبھی پرائیویٹ ہسپتالوں ویں جانے کا سوچ نہیں سکتے تھے۔آج علاج عوام کرائیں گے اور خرچہ عمران خان حکومت ادا کررہی ہے۔ عثمان بزادار شہبازشریف کی طرح ڈرامہ بازیاں نہیں کرتے۔

پنجاب میں عمران خان کے خواب کو تعبیر کرنے کے لئے عثمان بزدار دن رات کام کر رہے ہیں۔پنجاب میں 19یونیورسٹیاں، ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔عثمان بزدار کی کارکردگی بہترین ہے حالیہ سروے اس کا منہ بولتاثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کی جگہ اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہے۔