کراچی (اسٹاف رپورٹر) مدرسہ العربیہ اسلامیہ کراچی کے زیر اہتمام مدارس کے طلبا پر مشتمل کراٹیکاذ کا کیوکشن کراٹے ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں 20مدارس کے125سے زائد فائٹرز طلبا نے شرکت کی۔ ایونٹ میں ’’خود محافظ‘‘ کے بانی و سیکریٹری عمرحسن مہمان خصوصی تھے جبکہ ایونٹ کو مدرسہ العربیہ اسلامیہ کے ناظم مولانا مزمل نے آرگنائز کیا تھا۔ مہمان خصوصی نے مقابلوں میں شریک طلبا کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی جسمانی طاقت اور اسکلز کو مزید بہتر بنانے کی تلقین کی،ان کا کہنا تھا کہ خود محافظ فائونڈیشن طلباو طالبات اور خاص طور پر کم عمر بچوں کو اپنی حفاظت خود کرنے کی تربیت اور اسکلز سکھاتی ہے تاکہ وہ اپنی زندگی میں ناخوشگوار حالات میں اپنی حفاظت بہتر انداز سے کر سکیں۔