ایران ،امریکا میں برف پگھلنے سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم

306

نیویارک (صباح نیوز) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 1.70 ڈالر کی کمی سے 89.48 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ ایران اور امریکا کے درمیان برف پگھلنے سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کو لگام لگ گئی۔ دوسرے روز بھی امریکی برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1اعشاریہ 95 ڈالر کی کمی سے برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہوکر 90.78 ڈالر پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں 26.28 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت 1354.74 ڈالر پر آگئی ہے۔ عالمی ماہرین کے مطابق امریکا میں برف کے طوفان اور شدید سردی میں کمی کے بعد سپلائی بحال ہونا شروع ہوئی ہے اور ایران تنازع میں کشیدگی میں کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں وقتی کمی ہوئی ہے۔ اگر ایران اور امریکا میں معاہدہ ہوجاتا ہے اور یوکرائن کا مسئلہ حل ہوگیا تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں توازن آسکتا ہے۔