زرداری اور شریف خاندان نے ملکی خزانہ بیدردی سے لوٹا‘ شہباز گل

392

فیصل آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ و ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان نے ملکی خزانہ بیدردی سے لوٹا لیکن اب ملک میں 2 نہیں ایک نظام چلے گا‘ غریب، متوسط اور سفید پوش طبقے کو بھی امیر طبقے کے برابر طبی سہولیات ملیں گی‘ فیصل آباد ڈویژن کے ہر شہری کو بھی ہیلتھ کا رڈ ملے گا‘ وہ بڑے لوگوں کی طرح بڑے بڑے اسپتالوں میں اپنا10لاکھ روپے تک مفت علاج کر اسکیں گے۔ منگل کو فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کی اور عملی اقدامات اٹھائے‘ پہلے ملک پر30 سال تک 2 ٹبروں نے حکومت کی جو ملک میں اپنا علاج کرانا تو دور کی بات، وہ ٹیسٹ کرانے کے لیے بھی امریکا اور برطانیہ جاتے تھے جہاں سے ان کی جھوٹی سچی رپورٹیں بنتی تھیں۔