پنجاب کابینہ نے پی ایس ایل کےلیے فوج طلبی کی منظوری دیدی

284

لاہور (آن لائن) پنجاب کابینہ نے پی ایس ایل کی سیکورٹی کے لیے پاک آرمی اور رینجرز کے جوانوں کو طلب کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ نے درخواست کی تھی کہ پی ایس ایل کے لاہورمیں ہونیوالے میچز کی سیکورٹی کے لیے فوج فراہم کی جائے۔ محکمہ آئی اینڈ سی نے کابینہ کو بذریعہ سرکولیشن ریفرنس بھجوایا تھا۔ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔