وزیر اعظم آج کوئٹہ کل فیصل آباد جائیں گے‘ہفتہ وار کابینہ کا اجلاس ملتوی

101

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کی مصروفیت اور دورہ کوئٹہ کی وجہ سے آج ہونے والا کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے ،وفاقی کابینہ کا جاری کردہ ایجنڈا واپس لے لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان آج کوئٹہ جائیں گے جہاں وزیر اعلیٰ اور گورنر بلوچستان سے ملاقات کریں گے،وزیر اعظم کوئٹہ میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی۔ وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر فیصل آباد بھی جائیں گے جہاں پر صحت کارڈ کا اجرا اور تقریب سے خطاب کریں گے ، وزیراعظم فیصل آباد سے اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔