کوئٹہ ،گیس لیکیج کے باعث دھماکا،ایک بچہ جاں بحق

561

کوئٹہ(نمائند جسارت) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ میں ایک بچہ جاںبحق جبکہ خاتون اور 2بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہزارگنجی کے علاقے بخاری ٹائون کے قریب واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8سالہ کامیلا ولد عبدالسلام جاںبحق جبکہ خاتون اور 2بچیاں 6سالہ بی بی خدیجہ اور ایک سالہ بی بی انزلہ جھلس کر زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔