کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے منشات رکھنے کے جرم میں ملوث ملزم طارق کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
قائد آباد پولیس نے ملزم کو نومبر 2020کو مولا مدد قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم طارق کے قبضے سے 1620 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔
ماتحت عدالت نے ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ رو پے جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔