کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر میں شاہ میر ریزیڈنسی کی تعمیر پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے تعمیرات فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں گلستان جوہر سروے نمبر 2،3 اور چار اسکیم 33 سیکٹر 24 اے شاہ میر ریزیڈینسی کی تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔بلڈر مبین جمانی اور دیگر کے خلاف درخواست فرزانہ کوثر، نیشنل کنسٹرکشن سینڈیکٹ اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جمانی بلڈرز ہمارے پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے۔
عدالتی حکم امتناع کے باوجود بلڈر نے تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہیں۔عوام میں آگاہی کے لیے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرادیے گئے۔اشتہارات میں عوام کو شاہ میر ریذیڈنسی میں خرید و فروخت کرنے متنبہ کیاگیا ہے۔پروجیکٹ پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں، خریدنے والے اپنے نقصان کے خود زمہ داری ہوں گے۔
عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے شاہ میر ریذیڈنسی کی تعمیر پر حکم امتناع کردیا ۔سندھ ہائی کورٹ نے پروجیکٹ میں خریدوفروخت اور تعمیرات بھی فوری روکنے کا حکم دیا ہے ۔