زرداری ٹولہ سب سے بڑا لینڈ مافیہ ہے ، سندھ ہاری کمیٹی

264

بدین(نمائندہ جسارت) سندھ ہاری کمیٹی کے سربراہ ثمر حیدر جتوئی نے کہا ہے پیپلزپارٹی اور نواز لیگ ایک سکے کے دو رُخ ہیں باری باری اقتدار اور لوٹ مار ان کی سیاست ہے زرداری ٹولہ سب سے بڑا لینڈ مافیا ہے ہر ضلع میں وزیر مشیر اراکین اسمبلی کو ریاض ملک بنا دیا گیا ہے،سندھ ہاری کمیٹی کے سربراہ کامریڈ ثمر حیدر جتوئی نے بلاول زرداری شہباز مریم ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خزانہ پر ہر دور میں مارے گئے ڈاکے پر پردہ ڈالنا اور شور مچا کر ہر حالت میں اقتدار حاصل کرنا ان کی مشترکہ حکمت عملی سیاست ہے۔ثمر حیدر جتوئی نے ان خیالات کا اظہار پارٹی رہنمائوں احمد نواز انقلابی محبوب حیدر اسحاق سندھی کے ہمراہ بدین پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دونوں جماعتیں قیام پاکستان کے بعد سے کسی نہ کسی صورت میں اقتدار پر قابض رہی ہیں۔ افسوس سندھ کے عوام صحت تعلیم بجلی روڈ رستوں سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں لوگوں کو پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں زرداری لیگ نے سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری اور جعلسازی کر کے سرکاری اور لوگوں کی سروی زمینوں پر قابض ہوئی اور پھر بدین سجاول ٹھٹھہ ٹنڈومحمد خان تھرپارکر اور دیگر اضلاع کے نہری ٹیل کے آبادگاروں کے حصہ کے پانی پر ڈاکہ ڈال کر اپنی لاکھوں ایکڑ زمین سیراب اور آباد کی اور ٹیل کی لاکھوں ایکٹر زمین ویران اور بنجر بنا کر زرعی معیشت تباہ کر کہ رکھ دی اب سندھ میں کھاد کی مصنوعی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کر کے آبادگاروں سے کھاد بھی چھین لی۔ ثمر جتوئی نے کہا پیپلزپارٹی سندھ کارڈ استعمال کر کے اقتدار پر قابض ہوتے ہیں سندھ کے خزانے وسائل کی بیدردی سے لوٹ مار مل کر کرتے ہیں جبکہ عوام بھوک افلاس بے روزگاری غربت کینسر ہیپاٹائٹس کا شکار رہتے ہیں۔انہوں نے کہا بحریہ کے بعد زرداری نے ٹھٹھہ کی ہزاروں ایکڑ زمین غیروں کو تحفہ دینے کے لیے سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کر کے قبضہ میں لے لی ہے۔ثمر جتوئی نے کہا زرداری نے بدین سمیت سندھ بھر میں وزیروں مشیروں اراکین اسمبلی وڈیروں میروں پیروں کو ریاض ملک بنا کر لینڈ مافیا کا حصہ بنا دیا ہے یہ لوگ جعلی اور غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز کے نام پر عوام سے اربوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں ان فراڈیوں نے اب بدین ضلع میں بھی پیر جما لیے ہیں۔ ثمر جتوئی نے کہا سمندر تیل گیس کوئلہ اور دیگر معدنیات اور وسائل سے مالامال سندھ کے عوام نے بھوک فلاس بے روزگار غربت اور بیماریوں کا شکار ہیں اور سندھ کے عوام کے حالات روز بروز خراب سے خراب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا سندھ کے حالات میں بہتری اور سندھ کے عوام کا شاندار مقدر اور قسمت پیپلزپارٹی سے نجات سے ہی ممکن ہے عوام کو اپنے اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے پیپلزپارٹی کو اقتدار سے نکالنا ہو گا۔ ثمر جتوئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مقابلہ کے لیے سندھ دوست روشن خیال جماعتوں پر مشتمل اتحاد کی تیاری ہو رہی ہے الیکشن میں مل کر حصہ لیں گے اور زرداری لیگ کا قابضہ سندھ سے ختم کرائیں گے۔