تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فرسٹ لومی رینٹل کمپنی کرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب ڈولفن نے پاک شاہین کو 21رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورزمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز اسکور کیا۔ جواب میں پاک شاہین 8 وکٹوں پر 197 رنز بناسکی۔ محمد امین کو آل راؤنڈ کارکردگی پرمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاک لائینز نےجیو فائٹر کو 36 رنزسے شکست دے دی۔ پاک لائینز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 195 رنز بنائے۔ جواب میں جیو فائٹر 159 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ چودھری طیب مین آف دی میچ قرار پائے۔