یوم یکجہتی کشمیر ہاکی، کراچی بلو اور کراچی گرین نے نمائشی میچ جیت لیے

263
کے ایچ اے کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر نمائشی میچ میں مہمان خصوصی ونر ٹرافی دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاپ سٹی کراچی بلو نے ٹاپ سٹی کراچی گرین کو 4-5 گول سے شکست دیدی، یوم یکجہتی کشمیر نمائشی ہاکی میچ کا فیصلہ پنالٹی اسٹروک پر ہوا، کراچی گرین انڈر 14 بوائز نے کراچی بلوز کو0-2گول سے شکست دیدی۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کو کشمیر اور قومی پرچم سے سجایا گیا تھا۔ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت اور اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کے اظہار کے لئے محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے اشتراک سے نمائشی میچوں کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی گرین انڈر 14 بوائز نے کراچی بلو کو 0-2 سے شکست دیدی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر فاتح ٹیم کو 2گول کی برتری حاصل تھی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رکھی، فاتح ٹیم کے دونوں گول حسن طارق نے کئے۔تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ایونٹ کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو ڈیبز اسکول اینڈ راجو اکیڈمی راجو عزیز اور مہمان خاص ڈائریکٹر سسٹیکس انجینئرنگ عدنان عزیز نے اولمپیئن سمیع اللہ، اولمپیئن حنیف خان، پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر پرویز اقبال، کے ایچ اے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان محسن، خان، فیصل اسمعیل، عاصم خان اور عرفان طاہر کے ہمرہ 120 سے زیادہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔