کراچی میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف مقررہ20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر222 رنز بنائے جو پاکستان سپر لیگ میں اس کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس سے پہلے اس کا سب سے زیادہ اسکور مقررہ20 اوور میں 5 وکٹوں پر217 رنز تھا جو اس نے اسلام آؓباد یونایٹیڈ کے خلاف کراچی میں یکم فروری2022 کو بنایا تھا۔ ان دونوں میچوں میں ملطان سلطانزکو جیت حاصل ہوئی۔ اس نے پشاور زلمی کو57 رنز سے ہرایا جبکہ اسلام آؓباد یونائٹیڈ کے خلاف وہ20 رنز سے فاتح رہی تھی۔
ملتان سلطانزکو اسکورپاکستان سپر لیگ میں5 واں سب سے بڑا اسکور ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ اسلام آؓباد یونائٹیڈکے پاس ہے جس نے پشاور زلمی کے خلاف ابو ظبہی میں17 جون2021 کو ہوئے میچ میں20 اوور میں 2وکٹوں پر 247 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں بلے بازی کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں6 وکٹوں پر 232 رنز بنائے تھے جو پاکستان سپر لیگ میں دوسری اننگ میں سب سے زیادہ اور کل ملاکر تیسر ا سب سے زیادہ اسکور ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں دوسرا سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اسلام آؓباد یونائیٹڈ کے پاس ہے۔ اس نے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی میں9 مارچ2019 کو ہوئے میچ میں مقررہ20 اوور میں9 وکٹوں پر 189 رنز بنائے تھے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ20 اوور میں 9 وکٹوں پر189 رنز بنائے تھے جسکی بدولت اسلام آؓباد یونائیٹڈ کو49 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
ملتان سلطانزکے اسکور میں کوئی بھی کھلاڑی سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔ اس اننگ میں سب سے بڑا اسکور کپتان محمد رضوان نے بنایا۔ وہ 95 منٹ میں 53 گیندوں پر8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے82 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ا س سے پہلے سنچری کے بغیر سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ ملطان سلطانزکے ہی پاس تھا۔ یکم فروری2022کو ہوئے میچ میں اس نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں پر 217 رنز بنائے تھے۔ملتان سلطانزکے اسکور میں کوئی بھی کھلاڑی سنچری بنانے میںکامیاب نہیں ہوا۔ اس اننگ میں سب سے بڑا اسکور ٹم ٖ ڈیوڈ نے بنایا تھا ۔ وہ 43 منٹ میں29 گیندوں پر 6 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے71 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
ملتان سلطانز اور اسلام آؓباد یونائٹیڈ کے درمیان میچ میں40 اوور میں 15 وکٹوں کے نقصان پر414 رنز بنے جو پاکستان سپر لیگ میں چوتھے سب سے زیادہ رنز تھے۔ سب سے زیادہ رنز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ابوظبہی میں17 جون 2021 کو ہوئے میچ میں بنے تھے۔ اس میچ میں 40 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر479 رنز بنے تھے۔
پاکستان سپر لیگ میں ابھی تک 21 مرتبہ ایک اننگ میں 200 سے زیادہ رنز بنائے گئے ہیں۔ ملتان سلطانزنے 5 مرتبہ ایک اننگ میں 200 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔لاہور قلندرز نے بھی5 مرتبہ ایک اننگ میں 200 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ پشاور زلمی نے 4 مرتبہ ایسا کیا ہے۔اسلام آؓباد یو نائٹیڈ اور کوئٹہ گلاٖڈیٹرز نے 3,3مرتبہ ایک اننگ میں 200 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ کراچی کنگز نے ایک مرتبہ200 رنزسے بڑی اننگ کھیلی ہے۔